حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ پولیس کی بڑی کاروائی، دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار Home / باجوڑ /

باجوڑ پولیس کی بڑی کاروائی، دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

انورزادہ گلیار

ایڈیٹر - 24/09/2025
باجوڑ پولیس کی بڑی کاروائی، دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

باجوڑ:  پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی تھانہ لوئی سم کی حدود میں درویش مزاج ایس ایچ او شیر زمین خان کی نگرانی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار افراد کو حوالات منتقل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈی پی او وقاص رفیق نے اس موقع پر کہا کہ باجوڑ کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے، جبکہ ایسے عناصر کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
پولیس حکام نے عزم ظاہر کیا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے سخت سے سخت اقدامات جاری رہیں گے اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔