حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ضلعی انتظامیہ کا پشت سلارزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد Home / پاکستان /

باجوڑ ضلعی انتظامیہ کا پشت سلارزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد

ایڈیٹر - 27/02/2025
باجوڑ ضلعی انتظامیہ کا پشت سلارزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد

باجوڑ۔خیبرپختونخوا حکومت کے ''عوامی ایجنڈا'' کے تحت ایگریکلچر فارم سنٹر پشت تحصیل سالارزئی میں ضلعی انتظامیہ باجوڑ کیطرف سے کھلی کچہری منعقد کی گئی۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان، انتظامی افسران،تمام محکمہ جات کے ضلعی سربراہان، علاقائی مشران، نوجوانان، اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے آمن و امان، سالارزئی کے مختلف علاقوں میں گرلز سکولز کی کمی، ڈسٹرکٹ  ہیڈکوارٹر ہسپتال اور پشت کیٹگری  ڈی ہسپتال میں طبی عملے اور ادویات کی کمی کو ختم کرانے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ،  پشت، راغگان بازار میں پرائس چیکنگ پر عملدرآمد، سڑکوں کی تعمیر،  بینک برانچ کی منظوری، اوور لوڈ ٹرکوں کے خلاف کارروائی سمیت دیگر بنیادی مسائل کی نشاندہی کی. جس پر متعلقہ افسران اور محکمہ جات کو احکامات جاری کیے گئیں. ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کھلی کچہری کے شرکاء سیاپنے خطاب کے دوران کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انتظامیہ، محکمہ جات اور عوام الناس کے درمیان فاصلوں کو کم کرانا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا ہے۔ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے انتظامی مسائل کو  فی الفور حل کرانے کی یقین دھانی کرائی