ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ رینج شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے رمضان خصوصی سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں عوام کا پولیس پر بڑھتا ہوا اعتماد باعث اطمینان ہے، قیام امن کو برقرار رکھنے کیلئے عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون لازمی ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے پولیس میں سزا اور جزا کا نظام موجود ہے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جبکہ غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے سوات کے سینئر صحافی غفور خان عادل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ا نہوں نے کہا کہ ملاکنڈ رینج کے پولیس فورس جدید اسلحہ سے لیس ہے جو ہر قسم حالات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں پولیس کا مورال بلند اور جذبے مضبوط ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ پولیس پر عوامی اعتماد بڑھتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کا فرض عوام کی حفاظت یہ صرف نعرہ نہیں بلکہ پولیس نے اپنے کردار سے اس نعرہ کو عملی جامہ پہنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اس کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں لوگوں اور سیاحوں کی جان و مال کو مکمل تحفظ حاصل ہے انہوں نے ماہ رمضان کے حوالے سے بتایا کہ ڈویژن بھر کے تمام مساجدوں، شاہراہوں، شاپنگ مالز، اور رش والے مقامات پر معمول سے زیادہ پولیس افسران و اہلکاران تعینات کرکے سیکورٹی کو مزید سخت بنایا جائے اور مشکوک فرد/افراد پر کھڑی نظر رکھی جائیگی، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران اپنے پاس اسلحہ کی موجودگی کو یقینی بنائیں،ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے داخلی و خارجی چیک پوسٹوں، لنک روڈز، مین شاہراہوں پر چیکنگ کو مزید سخت بنانے کے ساتھ ساتھ پولیس گشت بڑھایا جائے، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈشیر اکبر نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں، جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ملاکنڈ ڈویژن سے منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کا صفایا کیا جا سکے تاکہ آنے والے نسلوں کو منشیات جیسے ناسور سے پاک معاشرہ فراہم کیا جاسکے، منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف جاری جنگ میں عوام بھی اپنا کردارادا کریں اور متعلقہ پولیس افسران کو اطلاع دیں