حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
2050 تک دنیا کی آبادی 9 ارب سے تجاوز کرجائیگی۔ Home / بین الاقوامی /

2050 تک دنیا کی آبادی 9 ارب سے تجاوز کرجائیگی۔

ایڈیٹر - 02/12/2025
2050 تک دنیا کی آبادی 9 ارب سے تجاوز کرجائیگی۔


غذائی ضروریات پوری کرنے کےلئے پیداوار کو اعلیٰ ترین اہداف تک پہنچانا ہوگا، ذوالفقار

 

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ سال 2050 میں دنیا کی آبادی 9 ارب سے بھی تجاوز کر جائے گی۔ جس کی مناسبت سے غذائی ضروریات پوری کرنے کےلئے زرعی سائنسدانوں کو دستیاب زمینی وآبی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے زرعی اجناس کی پیداوار کو اعلیٰ ترین اہداف تک پہنچانا ہوگا۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ غذائی ضروریات کے حوالے سے زرعی جامعہ نے زرعی پیداوار میں شاندار اضافہ کےلئے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں کسانوں کو زمین کی ذرخیزی، کھادوں کے استعمال، موسمی تبدیلیوں کے تناظر میں پیداواری منصوبوں کی ازسرنوتشکیل، مشینی کاشت کے نئے انداز اور ویلیوایڈیشن کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ کے سلسلے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جلد کسان میلوں اور تربیتی سیمینارز کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ زرعی سائنسدان براہ راست کسانوں کیساتھ باہمی رابطے کے ذریعے ان کے مسائل کے حل اور ملک میں زرعی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔