ضلع مہمند ۔ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں گوشت کی زیادہ قیمت وصولی پر نیاز محمد قصاب گرفتار۔سرکاری ریٹ سے زیادہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہے ۔14 دن جیل کی سزایوگی۔عثمان حمزہ۔
ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں سرکاری ریٹ 950 روپئے فی کلو گوشت کی قیمت مقرر کیا گیا ہے۔جس کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قصاب راز محمد نے فی کلو گوشت ایک ہزار روپے وصول کرتا رہا جس پر ضلع انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمیشنر اپر مہمند عثمان حمزہ کی آرڈر پر ہیڈ کوارٹر تحصیلدار سیار احمد نے راز محمد قصاب کو فوری گرفتار کرکے جیل میں بند کردیا یے۔اسسٹنٹ کمیشنر عثمان حمزہ کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت سے زیادہ وصولی پر 14 دن کی قید اور جرمانہ ہوگا