حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹانک میں روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکار شہید Home / لائف سٹائل /

ٹانک میں روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکار شہید

ایڈیٹر - 12/01/2026
ٹانک میں روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں گومل بازار تھانے کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی گومل تھانے سے ٹانک آرہی تھی کہ گومل بازار روڈ پر اسے ریموٹ کنٹرول دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بکتر بند گاڑی تباہ اور 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔