بنوں ۔ بنوں صدر پولیس نے غیر قانونی ڈی بے محفل موسیقی پر چھاپہ مارکر 18 مبینہ ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا آلات موسیقی بھی تحویل میں لے لئے گئے ۔
ڈی آئی جی سجاد خان اور ڈی پی او یا سر آفریدی نے کہا ہے کہ مضلع بنوں میں امن و امان کی فضا کو مستحکم رکھنے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بنوں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے
اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد خان نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ علاقہ سیر و بڈا خیل میں شادی کی تقریب کے دوران منعقدہ غیر قانونی محفل موسیقی پر چھاپہ مارا۔
بلند آواز ساؤنڈ سسٹم اور موسیقی کے باعث اہل علاقہ شدید اذیت اور بے چینی کا شکار تھے، جبکہ محفل کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی تھیں پولیس کی بروقت کارروائی پر ملزمان نے افراتفری کے عالم میں فرار ہونے اور اسلحہ پھینکنے کی کوشش کی، تاہم پولیس ٹیموں نے مستعدی، حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
کا روائی کے دوران 4 عدد کلاشنکوف، 1 عدد کالاکوف، 1 عد در پیٹر (12) بور (اور 2 عدد پستول برآمد کر لیے گئے گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔