حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سرگودھا میں دھند کے باعث المناک حادثہ 14 افراد جان بحق Home / لائف سٹائل /

سرگودھا میں دھند کے باعث المناک حادثہ 14 افراد جان بحق

ایڈیٹر - 18/01/2026
سرگودھا میں دھند کے باعث المناک حادثہ 14 افراد جان بحق

سرگودھا لا ہور ۔ سرگودھا کے قریب شدید دھند کے باعث پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ سرگودھا کے قصبہ کوٹ مومن کے گاؤں گھلا پور بنگلہ کے قریب پیش آیا، جہاں شدید دھند کے باعث تیز رفتار مزدا ٹرک بے قابو ہوکر پل سے نیچے گھلا پور نہر میں جا گرا۔ ٹرک میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 23 افراد سوار تھے جو فیصل آباد میں اپنے ایک رشتہ دار کی وفات پر جا رہے تھے۔

حادثے کے نتیجے میں 50 سالہ مصری خان، 65 سالہ حلیمہ بی بی، 65 سالہ یاسین، 35 سالہ سونیابی بی، 35 سالہ پٹھانی بی بی، اڑھائی سالہ ہانیہ بی بی ، 19 سالہ امن فاطمہ 35 سالہ رانی بی بی، 2 سالہ حارث، 30 سالہ وسیم عباس، 2 سالہ اوزین فاطمہ، 2 سالہ محمد ثقلین رضا، 6 سالہ حور منظہیر اور 16 سالہ آمنہ ممتاز جاں بحق ہو گئیں۔

حادثے میں 32 سالہ ٹیم لیاقت، 26 ساله پروین وسیم عباس، 40 ساله ناز یہ ظہیر عباس، 4 سالہ حسنین عباس، 33 سالہ ظہیر عباس، 40 سالہ ممتاز ، 32 سالہ کاشف اور 22 سالہ ندیم عباس شدید زخمی ہو گئے،

جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھار یفر کر دیا گیا۔