حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
متنازعہ کردارعلیشاء 007 کی والدہ کا ڈانس کلب کھولنے کا علان، پولیس نے گرفتار کر لیا Home / لائف سٹائل /

متنازعہ کردارعلیشاء 007 کی والدہ کا ڈانس کلب کھولنے کا علان، پولیس نے گرفتار کر لیا

ایڈیٹر - 19/01/2026
متنازعہ کردارعلیشاء 007 کی والدہ کا ڈانس کلب کھولنے کا علان، پولیس نے گرفتار کر لیا

پشاور۔ سوشل میڈیا پر متنازعہ کردار و معروف ٹک ٹاکر علیشاہ 007 کی والدہ کو ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کر لیا ملزمہ نے سوشل میڈیا پر پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کیا تھا،

جس پر شہریوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا تر جمان کے مطابق معاشرے میں فحاشی، بدامنی اور بے راہ روی پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا گیا ہے

دوسری جانب سوشل میڈ یا پر انتہائی نازیبا اور غیر اخلاقی زبان کے استعمال اور پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کے اعلان کا حکام نے سخت نوٹس لیا اور جس پر ایس ایچ اوگلبہار سلیم خان نے دیگر نفری کے ہمراہ کا روائی کرتے ہوئے علیشا 007 کی والدہ سو یہ شاد کوگرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو وائرل کی تھی جس میں اس نے پشاور میں ڈانس کلب کھولنے سے متعلق غیر مناسب دعوی کیا اور نازیبا زبان استعمال کی ، جو کہ معاشرتی اقدار اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے

گرفتار ملزمہ کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ سونیہ شاہ کا معافی پر بنی ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔