حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صوابی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پربدبخت بیٹے نے اپنے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا Home / لائف سٹائل /

صوابی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پربدبخت بیٹے نے اپنے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ایڈیٹر - 20/01/2026
صوابی میں  نامعلوم وجوہات کی بناء پربدبخت بیٹے نے اپنے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

صوابی ۔ موضع احد خان کلے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر کم بخت بیٹے نے اپنے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،

پولیس تھانہ کا لو خان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عرب علی سکنہ احد خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ان کے بھائی مسمی گوہر علی گھر کے اندر اسلحہ آتشین کی فائرنگ سے زخمی ہو کر خون میں لت پت پڑے ہیں۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو چکا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کو کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے 28 سالہ اپنے سگے بیٹے ملزم سعود ولد گو ہر علی نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اسلحہ آ تضمین سے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل رز ڈحسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کا لوخان عبدالولی خان معہ پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر ملزم سعود کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔