باغبان ہوٹل سیوئی میں علاقہ زگہ ڈھیرئی, سیوئی ہزارناؤ اور جانی شاہ کے عمائدین, مشران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شادی بیاہ اور فوتگی کے مواقع پر خرافات پر مشتمل رسومات پر سیر حاصل بحث کی گئی. اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے ان بے ہودہ رسومات کے خاتمے کی مکمل تائید کی اور آئندہ اجلاس جمعہ کے روز بلانے کی تاکید کی کہ اس میں مذکورہ بالا علاقوں کے تمام بالغ افراد اپنی شرکت بالکل یقینی بنائیں۔
اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق اور منظوری دوسری اجلاس تک موخر کر دی گئی۔ واضح رہے کہ تجویز کردہ فیصلوں میں صرف ایک تولہ سونا, شادی میں مخصوص لوگوں کے لئے خصوصی پروگرام کا خاتمہ ، بارات میں دو گاڑیوں سے زیادہ پر پابندی, ناچ گانے بجانے اور آتش بازی پر پابندی ، دولہے کو کسی سیاسی یا مذہبی شخصیت کی تصویر گفٹ کرنے پر پابندی، فوتگی کے بعد تعزیت یا بیمار پرسی کے موقعوں پر چینی اور مرغی وغیرہ لیجانے پر پابندی جیسے تجاویز شامل ہیں۔