"بیٹوں نے سرپرائز دینا تھا، مجھے سرپرائز مل گیا"سانحہ گل پلازہ میں ایک بیٹے کو دفنا کر دوسرے بیٹے کے تلاش جاری
سانحہ گل پلازہ میں ایک بیٹے کو دفنا کر دوسرے بیٹے کو تلاش کرتے بوڑھا باپ کا کہنا ہے کہ "بیٹوں نے سرپرائز دینا تھا، مجھے سرپرائز مل گیا"۔
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان فاروق کے والد انورعلی نے چھوٹے بیٹے کو دفنادیا جبکہ دوسرے بیٹے محمد رفیق کی تلاش جاری ہے۔
انورعلی نے غمزدہ ہو کر کہا "بیٹوں نے سرپرائز دینا تھا، مجھے سرپرائز مل گیا۔بوڑھے والد نے مزید کہا دونوں بیٹوں کے تین تین بچے ہیں، جواب یتیم ہو گئے ہیں اور ان کی ذمہ داری بوڑھے والدین کے کندھوں پرآ گئی ہے۔