حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کراچی کے گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں ہیں Home / لائف سٹائل /

کراچی کے گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں ہیں

ایڈیٹر - 22/01/2026
 کراچی کے گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں ہیں

کراچی ۔ کراچی کے گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

بدھ کو گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری رہا جس کے دوران میز نائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ گل پلازا کے میز نائن سے 30 لاشیں ملی ہیں ، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں ،لوگوں نے خود کو بچانے کیلئے دکان میں بند کر لیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ان افراد کی آخری موبائل لوکشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع پر تیسرے طور پر ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روکا گیا۔ دکانداروں نے میز نائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی، عمارت سے ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں، سانحہ گل پلازا سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

گل پلازا میں کراکری کی دکان کے مالک سلمان نے کہا کہ کراکری کی دکان سے ہم نے خود 14 افراد کی باقیات نکالی ہیں، ہماری دکان میز نائن فلور پر ہے، واقعے کے وقت ہمارے کزن اور ملازمین بھی تھے۔

سلمان نے کہا کہ دکان میں بڑی تعداد میں خواتین اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ ہمارے پاس اب تک دودکانوں سے 21 باقیات لائی گئی ہیں،

ہم ابھی کنفرم نہیں کر سکتے کہ یہ 21 لاشیں ہی ہیں یا کتنے افراد کی باقیات ہوسکتی ہیں، صبح سے سول ہسپتال میں صرف باقیات ہی لائی گئی ہیں۔ کمشنر کراچی کے مطابق ہمارے ڈیٹا کے مطابق 86 افراد لا پتہ ہیں۔