اسلام آباد ۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے خبر دار کیا ہے کہ سوشل میڈ یا پر ایک غلط کلک یا غیر محتاط پوسٹ شہریوں کو جیل لے جاسکتی ہے۔
این سی سی آئی اے نے عوامی آگاہی کیلئے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ صارفین کسی بھی پوسٹ، خبر یا لنک کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں
کیونکہ بغیر تحقیق مواد پھیلانا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اعلی عدلیہ اور مقتدر اداروں کے خلاف غیر مصدقہ معلومات یا جھوٹی خبریں پھیلانا ایک سنگین قانونی
جرم ہے۔