حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ماموند میں بجلی کا ہونا نہ ہونا ایک برابر، 21 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے عوام شدید مشکلات کا شکار Home / باجوڑ /

ماموند میں بجلی کا ہونا نہ ہونا ایک برابر، 21 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے عوام شدید مشکلات کا شکار

ایڈیٹر - 24/01/2026
ماموند میں بجلی کا ہونا نہ ہونا ایک برابر، 21 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے عوام شدید مشکلات کا شکار

علاقہ ماموند میں بجلی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ معمول کے مطابق علاقے کو روزانہ صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے، تاہم مقامی لوگوں کے مطابق یہ بجلی بھی رات گیارہ بجے سے دو بجے تک دی جاتی ہے، جبکہ باقی اکیس گھنٹے مکمل لوڈشیڈنگ رہتی ہے۔
رات کے وقت بجلی کی فراہمی کی وجہ سے عوام کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہو رہا، جس کے باعث بجلی کا ہونا یا نہ ہونا ایک برابر ہو چکا ہے۔ مسلسل بجلی کی بندش سے شہری شدید سردی، پانی کی قلت اور روزمرہ زندگی کے دیگر مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے میڈیا کے ذریعے متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے اوقات میں فوری تبدیلی کی جائے تاکہ دن کے وقت عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔