حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہماری حالت پر رحم کرتے ہوئے تنخواہیں یومیہ مزدور کے برابر کردیں۔ ٹیچرز Home / باجوڑ /

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہماری حالت پر رحم کرتے ہوئے تنخواہیں یومیہ مزدور کے برابر کردیں۔ ٹیچرز

ایڈیٹر - 25/01/2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہماری حالت پر رحم کرتے ہوئے تنخواہیں یومیہ مزدور کے برابر کردیں۔ ٹیچرز

باجوڑ ۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہماری حالت پر رحم کرتے ہوئے تنخواہیں یومیہ مزدور کے برابر کردیں اور ہمارے گزشتہ دو سالوں کے بقایا جات ریلیز کرنے کے جاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سیکنڈ شپ ٹیچر ایسوسی ایشن باجوڑ کے صدر رضوان اللہ سالار اور دیگر نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن ہمارے ساتھ نہایت بُرا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکنڈ شپ ٹیچرز کی 2023/24 کی بقایا جاتا جاری کیے جائیں۔ موسم سرما اور موسم گرما کی تعطیلات کی کٹوتی بحال کی جائے۔ ہماری تنخواہیں متعلقہ سکول کے پرنسپل کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہمیں فراہم کیے جائیں تاکہ ہم محکمہ تعلیم کے ذلالت سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکنڈ شپ ٹیچرز کی صبح کی ٹیچر کی طرح امتحانات ، انتخابات اور مردم شماری میں ڈیوٹیاں لگائیں جائے۔ ہم وزیر اعلیٰ سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری حالت پر رحم کرتے ہوئے کم از کم ہماری تنخواہیں یومیہ مزدور کے برابر کردی جائیں۔ اس موقع سیکنڈ شپ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رفیع اللہ شہاب سمیت درجنوں اساتذہ کرام موجود تھے