چارسدہ: تھانہ مندنی کے حدود میں واقع نجی سکول علامہ اقبال پبلک سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا
ٹک ٹاک کمنٹس کی تنازعہ پر دسویں جماعت کے طالب علم نے فائرنگ کر کے نویں جماعت کے طالب علم سلمان کو جاں بحق کر دیا
جاں بحق ہونے والا طالب علم سلمان ولد فرید اللہ شاہ ساکن جمال آباد تھا
ملزم فیضان ولد عمران ساکن جولاگانوں باڑی بند کو گرفتار کر لیا گیا، FIR درج
زخمی طالب علم سلمان کو جمال آباد ہسپتال سے LRH پشاور ریفر کیا گیا تھا، راستے میں جاں بحق ہو گیا
نعش جمال آباد ہسپتال منتقل، مزید تفتیش شروع