حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تمام کالجوں میں تقریبات کے دوران موسیقی، ڈانس، ماڈلنگ پر سختی سے پابندی عائد۔ Home / لائف سٹائل /

تمام کالجوں میں تقریبات کے دوران موسیقی، ڈانس، ماڈلنگ پر سختی سے پابندی عائد۔

ایڈیٹر - 01/02/2026
تمام کالجوں میں تقریبات کے دوران موسیقی، ڈانس، ماڈلنگ  پر سختی سے پابندی عائد۔

خیبر پختونخواحکومت نے صوبے کے تمام خواتین کالجوں میں منعقد ہونے والی تقاریب کے لیے نئے اور سخت ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں،

ان قواعد وضوابط کا اطلاق و یلکم و فیئر دیل پارٹیوں، سپورٹس گالا ثقافتی پروگراموں اور اس نوعیت کی دیگر تمام سرگرمیوں پر ہوگا،

نوٹیفیکیشن کے مطابق کالجز میں ہونے والی کسی بھی تقریب میں موسیقی، ڈانس، ماڈلنگ یا اس جیسی کسی بھی سرگرمی پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے کسی بھی تقریب کے انعقاد سے قبل متعلقہ کالج کو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن یاریجنل ڈائریکٹر سے تحریری منظوری لینا ہوگی

اس کے ساتھ شرکاء اور مہمانوں کی فہرست بھی جمع کرانا لازمی قرار دی گئی ہے طالبات کے لیے کالج کے اوقات اور تقاریب کے دوران موبائل فون لانے یا استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی ان تقاریب میں شرکت کے مقررہ یونیفارم پہنالازمی ہوگا،

تقاریب کی کسی بھی قسم کی ویڈیو یا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام پروگراموں کو مقامی ثقافتی اور سماجی روایات کے مطابق منعقد کیا جائے گا، جس میں طالبات کی حفاظت اور حیا کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کالج کے پرنسپلز اور متعلقہ عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ احکامات ہزارہ، مالاکنڈ، بنوں اور پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹ اور کالجز کو فوری طور پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔