حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آسٹریلیا نے افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ Home / بین الاقوامی /

آسٹریلیا نے افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایڈیٹر - 01/02/2026
آسٹریلیا نے افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

طالبان حکومت کی غیر جمہوری اور پرتشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔

آسٹریلوی محکمہ خارجہ اور تجارت کا کہنا ہے کہ افغان سفارت خانہ جون 2026 کے بعد اپنی سرگرمیاں بند کر دے گا اور طالبان کے مقرر کردہ سفارت کاروں اور اعزازی قونصلوں سمیت کسی بھی نمائندے کو قبول نہیں کرے گا۔

آسٹریلوی جریدے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے طالبان حکومت کو افغان عوام کا جائز نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکام نے افغان طالبان حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اختلاف رائے پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

پناہ گزینوں کی کونسل آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شہری طالبان حکومت کے اداروں سے دستاویزات حاصل کرنے سے بھی ڈرتے ہیں۔