ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے ماہ جنوری کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 باجوڑ کنٹرول روم کو کل 9132 کالز جنوری کے مہینے میں موصول ہوئیں جس میں 2261 انفارمیشن کالز، 292 ایمرجنسی کالز اور 6579 غیر ضروری کالز تھیں۔ مجموعی طور پر ضلع بھر میں 292 مختلف حادثات رپورٹ ہوئیں جس میں 23 روڈ ٹریفک حادثات، 244 میڈیکل ایمرجنسیز، 02 گولی لگنے کے، 03 آگ لگنے کے، 01 بلاسٹ ایکسپلوژن اور 18 ریکوری وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں جس میں 288 زخمیوں اور مریضوں میں بعض کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ بعض کو ضلع کی مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیے۔ پیشنٹ ریفرل ایمرجنسیز سروسز کے ذریعے مجموعی طور 84 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی جس میں کل 84 مریضوں کو بروقت ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کئے۔ جس میں ضلع کے اندر 27 اور ضلع سے باہر 57 ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122 نے اپنے خدمات فراہم کیئے