ٹی ایچ کیو ہسپتال شکر گڑھ میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت تھی اور انجکشن لگتے ہی ماں کی موت ہوگئی۔
ورثاء نے لاش رکھ کر ہسپتال عملے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر کا موقف ہے کہ خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔