صوابی میں گندف گاؤں میں پراسرار بیماری نے خوف و ہراس پھیلا دیا
جہاں ایک ہی ہفتے کے دوران چار معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔
جانبحق ہونے والوں میں محمد اویس عمر تین ماہ ابو رد عمر دو سال عمر خان عمر نو ماہ اور ابو ہریرہ عمر 5 سال شامل ہیں
علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کی اموات خسرے کی وبا کے باعث ہوئی ہیں،
مقامی افراد کے مطابق بچوں میں تیز بخار، جسم پر دانے اور کمزوری کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد ان کی حالت بگڑتی چلی گئی۔
بروقت کارروائی نہ ہونے کی صورت میں وبا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔