حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ڈیولپمنٹ مومنٹ (بی ڈی ایم) نے کے نوجوانوں کااحتجاجی مظاہرہ Home / پاکستان /

باجوڑ ڈیولپمنٹ مومنٹ (بی ڈی ایم) نے کے نوجوانوں کااحتجاجی مظاہرہ

ایڈیٹر - 09/02/2025
باجوڑ ڈیولپمنٹ مومنٹ (بی ڈی ایم) نے کے نوجوانوں کااحتجاجی مظاہرہ

باجوڑ۔باجوڑ ڈیولپمنٹ مومنٹ (بی ڈی ایم) نے کے نوجوانوں کا امن واک اور احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ ڈیولپمنٹ مومنٹ (بی ڈی ایم) نامی یوتھ تنظیم کے نوجوانوں نے ہیڈ کواٹر خاربازار چوک سے باجوڑ پریس کلب تک امن واک کیا جبکہ بعد ازاں باجوڑ پریس کلب میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ باجوڑ ڈیولپمنٹ مومنٹ (بی ڈی ایم) کے صدر اور یوتھ ایم پی اے رحیم اللہ خان اور ترجمان بی ڈی ایم ذاہد سلارزء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں روزانہ کے بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ، دھماکوں اور بھتہ خوری سے عوام تنگ آگئے ہیں، نہ یہاں کے عوام محفوظ ہے اور نہ حکومتی اہلکار، آئے روز ہمارے مشران اور عوام ٹارگٹ کرکے قتل کیا جا رہے ہیں، ہم ارباب اقتدار اور اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باجوڑ میں امن و امان کے قیام کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔