حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مراد سعید کا پارٹی کو بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ Home / سیاست /

مراد سعید کا پارٹی کو بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

ایڈیٹر - 16/02/2026
مراد سعید کا پارٹی کو بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید نے سینٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا جس کا متن بھی سامنے آ گیا ہے،

انہوں نے پارٹی کو سینٹ اور اسمبلیوں سے فوری استعفیٰ دینے کا مشورہ بھی دیا۔ استعفے کے متن میں کہا گیا کہ اس پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے، یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے میں حصہ دار ہے۔

اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر سینٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے یک مشت استعفے دینے چاہئیں۔

مراد سعید کے سینٹ سے استعفے کی تحریک انصاف نے تصدیق کر دی۔

خیال رہے کہ 2025 میں سینٹر منتخب ہونے کے بعد مراد سعید نے تاحال حلف نہیں اٹھایا تھا،

انہوں نے استعفی چیئر مین سینٹ اور چیئر مین پی ٹی آئی کو ہفتے کی رات ارسال کیا تھا۔