صوابی ۔ شیر علی کو ٹھے گوہاٹی میں راستے کی دیوار کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ،
زین الرحمن نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اتوار کی صبح اپنے بھائیوں عزیز الرحمن ، عطا الرحمن اور تیمور الرحمن کے ہمراہ مقتول بھائی عزیز الرحمن کے مکان کے قریب اراضی میں موجود تھے کہ اس دوران اسلحہ آتشین سے مسلح اسد اور اس بھائی تشکیل نے آکر فائرنگ شروع کر دی ۔جس کے نتیجے میں ان کا 40 سالہ بھائی عزیز الرحمن موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی عطا الرحمن شدید زخمی ہو گئے وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ مقتول بھائی کا ملزمان کے ساتھ راستے کی دیوار پر تنازعہ تھا، ملزمان فرار ہو گئے اور پولیس گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہیں،
یہ بھی پڑئیں : 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دئیے جائیں گے