راولپنڈی میں موٹر وے پولیس نے ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی سے بھرا بیگ مسافرتک بحفاظت پہنچا دیا۔
ترجمان کے مطابق واقعہ کلر کہار سروس ایریا میں پیش آیا جہاں ایک مسافر 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بھول گیا۔ کچھ دیر بعد یاد آنے پر مسافر نے فوری طور پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی گشت ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔
ویڈیو کال کے ذریعے مسافر کی مسلسل رہنمائی حاصل کی گئی جس
کے بعد بیگ کو کامیابی سے تلاش کر لیا گیا۔ موٹروے پولیس نے 53لاکھ روپے نقدی مسافر کے حوالے کر دی۔