پشاور ۔ تھانہ رحمان بابا کے علاقے بلال کالونی میں خالہ کے گھر آنیوالے 4 سالہ مہمان بچے کو میاں بیوی نے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا،
پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر لیا ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،
پولیس کے مطابق مسماۃ فہمیدہ زوجہ فخور سکنہ جدیدی تنگی چار سدہ نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنی ہمشیرہ کے گھر بچوں کے ہمراہ بطور مہمان آئی تھی اس دوران 4 سالہ بیٹا ہاشر غائب ہو گیا تقریبا 2 گھنٹے تلاش کرنے کے بعد دیکھا تو کمرے میں اس کی نعش پڑی تھی
جسے ہمشیرہ کی ساس بخت پورہ اور سسر عمر علی نے گلہ گھونٹ کر اسے قتل کیا گیا ہے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لیکر پوٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی
جبکہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔