حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تنازعات کے حل کیلئے ورکشاپ کا انعقاد Home / پاکستان /

تنازعات کے حل کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

ایڈیٹر - 09/02/2025
 تنازعات کے حل کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی نے بطور مہمانِ خصوصی اور تنازعات کے حل، ثالثی کی مہارتوں اور مفاہمتی تکنیکوں کے ذریعے متفقہ حل اور ان کے زمین کے اندراج اور سیٹلمنٹ میں کردار پر منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کی۔  ورکشاپ USAID کے تعاون سے DAI کے زیر اہتمام ڈپٹی پی ڈی سیٹلمنٹ پروجیکٹ، ڈی اے آئی کوآرڈینیٹرز، جی آئی ایس منیجر، سیٹلمنٹ تحصیلدار کی تنظیم میں منعقد کی گئی۔ اس میں خار اور اتمان خیل تحصیلوں کے ایڈ آر مشران، ثالثین اور فعال عمائدین نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں تنازعات کے حل، ثالثی کی مہارتوں اور مفاہمتی تکنیکوں پر تفصیلی پینل گفتگو اور انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوا تاکہ ضم شدہ ضلع باجوڑ میں زمین کے اندراج اور سیٹلمنٹ کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔  اسسٹنٹ کمشنر خار نے ADR ایکٹ، ثالثی کے اصول اور تنازعات کے حل میں مشران کے کردار پر روشنی ڈالی۔ زمین کے اندراج اور سیٹلمنٹ کے عمل پر مرحلہ وار پینل گفتگو کی گئی تاکہ مشران کو میدانی سرگرمیوں میں تعاون کے لیے تیار کیا جا سکے اور پیمائش، شجرہ نسب اور ملکیت کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔
خواتین کی جائیداد کے حقوق اور وراثت میں محتسب کے کردار پر ویڈیو ٹیوٹوریلز کے ذریعے روشنی ڈالی گئی۔ مشران نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور حصہ لیا اور اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ مشران اور عمائدین نے اس صلاحیت سازی کے اقدام کو سراہا اور زمین کے اندراج، سیٹلمنٹ کے عمل اور تنازعات کے حل میں ثالثی کی مہارتوں اور ADR حکمت عملیوں کے ذریعے تعاون کا یقین دلایا۔