باجوڑ ۔نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر خارعامر اللہ خان کا چارج لینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کا دورہ ، ہسپتال انتظامیہ کے جانب سے بریفننگ ، مریضوں کی عیادت ، سہولیات کی فراہمی پر زوردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار عامر اللہ خان نے باجوڑ میں تعیناتی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عملے کی حاضری، مریضوں کے علاج معالجے کے طریقہ کار اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔