حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ صوبائی حکومت کے جانب سے رمضان پیکج کے تصدیقی مسیجز باجوڑ کے شہریوں کو موصول ہونا شروع ہوگئے۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ۔ صوبائی حکومت کے جانب سے رمضان پیکج کے تصدیقی مسیجز باجوڑ کے شہریوں کو موصول ہونا شروع ہوگئے۔

ایڈیٹر - 11/03/2026
باجوڑ۔ صوبائی حکومت کے جانب سے رمضان پیکج کے تصدیقی مسیجز باجوڑ کے شہریوں کو موصول ہونا شروع ہوگئے۔

رمضان پیکج کے تحت ہر خاندان کو 12500 روپے ملیں گے۔ صوبائی حکومت نے رمضان پیکج کے لیے 13 ارب روپے مختص کیے ہیں جب کہ محکمہ خزانہ نے سماجی بہبود کے لیے بھی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 10 لاکھ 16 ہزار 394 افراد کو رمضان پیکج دیا جائے گا۔ رمضان پیکج کی ضلعی سطح پر تقسیم کا اختیار ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو دیا گیا ہے۔

یہ پیکج صوبے کے 35 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔ یتیم، بیوائیں اور معذور افراد رمضان پیکج حاصل کرنے کے اہل ہیں جب کہ عارضی طور پر بے گھر افراد کو بھی رمضان پیکج دیا جائے گا۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں سب سے زیادہ 108,500 افراد کو رمضان پیکج دیا جائے گا جب کہ سوات میں 67,500، مردان میں 60,486 اور چارسدہ میں 40,000 سے زائد افراد کو یہ پیکج دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج حاصل کرنے والوں کو ان کے موبائل فون پر پیغام موصول ہوگا۔ باجوڑ کے شہریوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے حوالے سے تصدیقی پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔