تنگی غرشموزئی میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، چار زخمی
باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے تنگی غرشموزئی میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں اعجاز اللہ کی اہلیہ موقع پر دم توڑ گئیں، جبکہ اعجاز اللہ اور ان کے تین بچے ابوبکر، صمیہ اور خدیجہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔