حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ۔ عید الفطر کے موقع پر عوام کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ Home / باجوڑ /

باجوڑ ۔ عید الفطر کے موقع پر عوام کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ

ایڈیٹر - 15/03/2026
باجوڑ ۔ عید الفطر کے موقع پر عوام کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی اور عوامی سہولیات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، ٹی ایم اے، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالفطر کے دوران عیدگاہوں، مساجد اور بازاروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے، بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو  بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی ہدایات جاری کی گئیں۔  ٹریفک پولیس ،ریسکیو 1122 کو عید کے دنوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس پلان ترتیب دینے اور سیاحتی مقامات پر خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی۔ سرکاری کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار، کیٹیگری ڈی ہسپتال ناواگئی، پشت، لرخلوزو  ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، طبی عملہ اور ادویات کی 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم ہو سکیں۔ عید کے دوران بازاروں، عیدگاہوں اور سیاحتی مقامات خصوصاً راغگان ڈیم اور تلی ڈیم پر خصوصی سیکیورٹی اور ٹریفک پلان نافذ کیا جائے گا۔ ہوائی فائرنگ ،ون ویلنگ، اوور اسپیڈنگ اور کشتی رانی سے متعلق حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے عید کے دوران انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے