حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ ، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ ، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی۔

ایڈیٹر - 01/04/2026
 باجوڑ میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ ، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی۔

ریسکیو 1122 باجوڑ/ چھت گرنے کا واقعہ

باجوڑ: ماندل کے علاقے ڈاگ لم شاہ میں افسوسناک واقع پیش آیاجہاں گھر کی چھت گر گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق ملبے کے نیچے 5 افراد دب گئے تھے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے مل کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالا،زخمیوں کو ریسکیو ایمبولنس میں ابتدائی طور پر سی پی آر فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کی، جہاں پر ڈاکٹروں نے دو خواتین اور دو بچیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، ریسکیو1122

زخمی، جاں بحق خواتین اور بچیوں کا تفصیل درج ذیل ہیں:

1) زوجہ رسول خان زخمی
2) زوجہ عبداللہ جان جاں بحق 
3) زوجہ رحمت اللہ جاں بحق 
4) بیٹی رسول خان جاں بحق 
5) بیٹی عزیز جاں بحق

میڈیا کوآرڈینیٹر 
ریسکیو 1122 باجوڑ