کراچی ۔ سعودی عرب میں منظم بھکاری نیٹ ورک کے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مسافر محمد جمیل اور گڑیا بی بی فیصل آباد کے رہائشی ہیں، دونوں سعودی عرب سے کراچی پہنچے، دوران کلیئرنس مسافروں کو مشکوک بنیادوں پر روکا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دونوں عمرہ ویزہ پر بیرون ملک گئے تھے، مسافروں نے جہلم کے ایجنٹ کشمیر علی کے ذریعے سفر کرنے کا اعتراف کیا، مزید تفتیش میں منظم بھکاری نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، نیٹ ورک سعودی عرب میں بھیک مانگ کر ر قوم اکٹھی کرتا تھا، یہ رقوم حوالہ ہنڈی کے ذریعے کینیڈا میں موجود ایجنٹ کو منتقل کی جاتی تھیں۔