حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سرکاری ملازمین کو گھروں اور پلاٹ کی فراہمی کیلئے طریقہ کار کا اعلان Home / لائف سٹائل /

سرکاری ملازمین کو گھروں اور پلاٹ کی فراہمی کیلئے طریقہ کار کا اعلان

مختلف مقامات پر انتظامات و اراضی کی نشاندہی

ایڈیٹر - 09/02/2025
سرکاری ملازمین کو گھروں اور پلاٹ کی فراہمی کیلئے طریقہ کار کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے ہاوسنگ سکیم کے تحت گھروں اور پلاٹ کی فراہمی کےلئے طریقہ کار کا اعلان کردیاہے جس کے تحت ملازمین سے ماہانہ کٹوتی کی جائیگی اور سینیارٹی کی بنیاد پر پلاٹ اور گھر الاٹ کئے جائیں گے۔ ہاوسنگ فاونڈیشن نے صوبے بھر میں سروے کیا جس میں سکیم کی اہمیت کو ظاہر کیا گیا۔ جلوزئی، بنی گل، پشاورویلی، پی ایچ اے میگا سٹی نوشہرہ، سوات جیسی ہاوسنگ سکیموں میں کئےگئے انتظامات سمیت مختلف مقامات پر اراضی کی نشاندہی کی گئی۔ تمام ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ مل کر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا ایک اۤسان شیڈول تیار کیاگیاہے جس کے تحت رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہےجبکہ پانچ مرلہ کے پلاٹ کے لئے گریڈ ایک سے سات تک ماہانہ پانچ ہزار روپے،سات مرلہ کےلئے گریڈ اۤٹھ سے بارہ تک چھ ہزار، دس مرلہ کےلئے گریڈ تیرہ سے سولہ تک اۤٹھ ہزار روپے،ایک کینال کےلئے گریڈ سترہ اور اٹھارہ سے بارہ ہزار روپے اور گریڈ انیس اور اس سے اوپر کے افسروں سے پندرہ ہزار روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔