حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، گھروں کو نقصان، سیکیورٹی ادارے متحرک Home / بین الاقوامی /

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، گھروں کو نقصان، سیکیورٹی ادارے متحرک

ایڈیٹر - 04/04/2026
ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، گھروں کو نقصان، سیکیورٹی ادارے متحرک

تل ابیب: ایران کی جانب سے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر میزائل داغے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہر روش ہاعین میں میزائل حملوں کے باعث متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ کئی مقامات پر میزائلوں کا ملبہ گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
اسرائیلی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر متحرک ہو گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ مزید نقصانات اور جانی صورتحال کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔