لاہور ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی بدترین اہر آئے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کی بدترین اہر آگئی ہے، حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جئے گا کیسے؟۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید لکھا کہ غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائے گا اور متوسط طبقہ خط غربت سے نیچے چلا جائے گا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران پر امریکی وصیہونی حملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کے کروڑوں لوگ بھوکے مریں گے۔