حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کیا ٹرمپ کے پاگل پن کا کچھ نہیں ہوسکتا ؟ محمد البرادعی سابق سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی Home / بین الاقوامی /

کیا ٹرمپ کے پاگل پن کا کچھ نہیں ہوسکتا ؟ محمد البرادعی سابق سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی

ایڈیٹر - 05/04/2026
کیا ٹرمپ کے پاگل پن کا کچھ نہیں ہوسکتا ؟ محمد البرادعی سابق سربراہ بین  الاقوامی  ایٹمی توانائی ایجنسی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے ایران کو دی گئی 48 گھنٹوں کی سخت ڈیڈ لائن پر عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ  محمد البرادعی نے اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے فوری عالمی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں محمد البرادعی نے خلیجی ممالک کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ موجودہ کشیدہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل،انتونیو گویتریس ، یورپی کونسل، فرانس، چین اور روس سے اپیل کی کہ وہ فوری کردار ادا کریں تاکہ خطہ کسی بڑے بحران کا شکار نہ ہو۔

البرادعی نے اپنے سخت الفاظ میں سوال اٹھایا کہ آیا صدر ٹرمپ کے "غیر متوازن" طرز عمل کو روکنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا، اور خبردار کیا کہ بروقت اقدام نہ کیا گیا تو صورتحال سنگین تصادم کی طرف جا سکتی ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل  پر جاری بیان میں ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ 48 گھنٹوں کے اندر معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے، بصورت دیگر اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس سے قبل دی گئی 10 روزہ مہلت کا بھی حوالہ دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس بیان بازی نے مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، اور اگر سفارتی کوششیں فوری طور پر نہ کی گئیں تو خطہ ایک بڑے تنازع کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔