وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے چیئرمین، بیرسٹر گوہر اور سلیم سواتی کو رکن مقرر کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی خالی نشست پر امیدوار کے انتخاب کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو پارلیمانی بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما بورڈ میں شامل ہیں۔ پارلیمانی بورڈ سینیٹ امیدوار کا نام فائنل کرے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نا اہل سینیٹر مراد سعید کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔