حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
میٹرک امتحانات ایم سی کیوز لیک کرنیوالے 17 اساتذہ معطل Home / لائف سٹائل /

میٹرک امتحانات ایم سی کیوز لیک کرنیوالے 17 اساتذہ معطل

ایڈیٹر - 06/04/2026
میٹرک امتحانات ایم سی کیوز لیک کرنیوالے 17 اساتذہ معطل

پشاور ۔ صوبائی حکومت نے میٹرک امتحانات میں غفلت کے مرتکب مزید 17 اساتذہ کو 3 مہینے کیلئے معطل کر دیا ہے اس طرح معطل ہونے والے اساتذہ کی تعدد 21 تک پہنچ گئی ہے جبکہ میٹرک امتحانات میں الزامات ثابت ہونے پر مزید ملازمین اور اساتذہ کے خلاف کاروائی کے منظوری دے دی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے میٹرک امتحانات کے حوالے سے خیبر پختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید سخت ترین اقدامات کی ہدایات کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشکوک سرگرمیوں کے حوالے سے سخت ترین کاروائی کی ہدایات ڈپٹی کمشنر کو کی گئی ہے اور اج سے مختلف امتحانی مراکز میں ڈپٹی کمشنرز اسٹنٹ کمشنر ز کاروائیوں کا اغاز کر دیں گے مشکوک سرگرمیوں کے حوالے جن عناصر کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایات کردی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں چار اساتذہ کو تین مہینے کے لیے معطل کیے گئے تھے جبکہ اب مزید اساتذہ کو معطل کیا جارہا ہے