حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان کو مائنس نہیں ہونے دیں گے، ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ محموداچکزئی Home / سیاست /

عمران خان کو مائنس نہیں ہونے دیں گے، ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ محموداچکزئی

ایڈیٹر - 08/04/2026
عمران خان کو مائنس نہیں ہونے دیں گے، ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ محموداچکزئی

اسلام آباد ۔ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکز ئی نے بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہ ہونے دینے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ کسی بھی سیاسی شخصیت کو مائنس کرنے کا تجربہ بربادی کا باعث بنا ہے، بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی ہر صورت میں مذمت اور مزاحمت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا تعاون ایسے حالات میں ہوا ہے، جب وہ تکلیف میں تھے، عمران خان کے ساتھ دوستی کا وعدہ کیا ہے، بی اتحاد قائم ہے اور قائم رہے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میرا اور سینٹر علامہ ناصر کا بانی پی ٹی آئی سے اس وقت تک اتحاد ہے جب تک وہ باعزت بری ہو کر نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس اور میں نے بارہا کہا دوسروں کے بچے اور بچیوں کو مروانے کے لیے نہیں بیٹھے، ہم مزاحمت کریں گے مگر کسی کی جان کا سودا نہیں کریں گے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ سہیل آفریدی نے کسی جلسے کے اعلان سے قبل اپوزیشن سے رابطہ نہیں کیا، ہمیں پی ٹی آئی نے بتایا تھا بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے بغیر این اوی کہیں جلسہ نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس بلا لیا ہے، جلسے کے حوالے سے اتحاد کے قائدین مشاورت کریں گے۔