حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فخر زمان کو سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا Home / کھیل /

فخر زمان کو سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا

سہ فریقی سیریز یا چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ یہ کارنامہ سرنجام دے سکتے ہیں

ایڈیٹر - 09/02/2025
 فخر زمان کو سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو سابق پاکستانی اوپنر سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا ہے۔ سعید انور نے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے ذیادہ 32 اننگز میں 4 سنچریاں بنارکھی ہیں جوکسی بھی پاکستانی بیٹر کی نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے ذیادہ سنچریاں ہیں۔ فخرزمان نیوزی لینڈ کے خلاف 17 اننگز کھیلے ہیں اور انہوں نے بھی چار سنچریاں بنارکھی ہیں، انہیں سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کےلئے ایک سنچری کی ضرورت ہے۔ اگر پاکستانی ٹیم سہ فریقی سیریز کے فائنل کےلئے کوالیفائی کرتی ہے تو اُس کو یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کا چانس مل سکتاہے یا پھر چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھی توڑ سکتے ہیں جو کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا جائیگا۔