حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان طالب علم کے قتل کا معمہ حل دوست قاتل نکلا Home / پاکستان /

مردان طالب علم کے قتل کا معمہ حل دوست قاتل نکلا

ایڈیٹر - 10/02/2025
مردان طالب علم کے قتل کا معمہ حل دوست قاتل نکلا

زین کو قتل کر کے لاش کھنڈر میں پھینک دی گئی تھی، ملزم زریاب کا اعتراف جرم ،صدر پولیس نے آٹھ روز قبل ہونے والے طالب علم کے اندھے قتل کیس کا سراغ لگالیا فرسٹ ائیر کے طالب علم زین کے قتل کے افسوسناک واقعے میں طالب علم دوست ہی اپنے دوست کا قاتل نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا ایس پی صدر ڈویژن فیاض خان نے پر یس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یکم فروری کو لوند خوڑ میں طالب علم مزین علی عرف ذین کے والد نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی جس کے بعد ایک کھنڈر میں طالب علم کی لاش پڑی ہوئی ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا آر پی او کی خصوصی ہدایت پر تشکیل کردہ ٹیم نے جدید خطوط پر واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے مقتول کے دوست طالب علم زریاب کو شک کی بنا پر گرفتار کیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور اس کی نشاندہی پر آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا، دونوں میں جذباتی قسم کی دوستی کا تعلق تھا جس کے باعث ان کے مابین تناؤ بڑھتا گیا اور آخر کار یہ کشیدگی ایک المناک قتل کی صورت میں سامنے آگئی۔