حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم کا اپنی اہلیہ ملکہ کامیلہ کے ہمراہ امریکہ کا دورہ، Home / بین الاقوامی /

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم کا اپنی اہلیہ ملکہ کامیلہ کے ہمراہ امریکہ کا دورہ،

ایڈیٹر - 28/04/2026
برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم کا اپنی اہلیہ ملکہ کامیلہ کے ہمراہ امریکہ کا دورہ،

واشنگٹن: برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم اپنی اہلیہ ملکہ کامیلہ کے ہمراہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے کا خصوصی طیارہ واشنگٹن کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز پر اترا، جہاں امریکی حکام اور سفارتی نمائندوں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

شاہ چارلس کا بطور بادشاہ یہ امریکا کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جو چار روز جاری رہے گا۔ مبصرین کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد لندن اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے، جو حالیہ عرصے میں بعض معاملات پر تناؤ کا شکار رہے ہیں۔

دورے کے دوران شاہ چارلس اور ملکہ کامیلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کریں گے۔ پروگرام میں وائٹ ہاؤس کی رسمی تقریب، سرکاری عشائیہ اور اعلیٰ سطح کے متعدد اجلاس بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شاہ چارلس امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، جسے سفارتی سطح پر ایک اہم اور غیر معمولی موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ دورہ امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے تناظر میں بھی اہمیت رکھتا ہے۔ شاہی جوڑا نیویارک سمیت دیگر شہروں کا بھی دورہ کرے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ برطانیہ اور امریکہ کے خصوصی تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے، جس کے عالمی سطح پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔