حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ عید الاضحیٰ کیلئے ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا۔ ٹریفک پولیس Home / باجوڑ /

باجوڑ۔ عید الاضحیٰ کیلئے ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا۔ ٹریفک پولیس

ایڈیٹر - 23/05/2026
باجوڑ۔ عید الاضحیٰ کیلئے ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا۔ ٹریفک پولیس

ڈسٹرکٹ ٹریفک ہیڈکوارٹر خار میں ڈی ایس پی ٹریفک سہیل سالار کی زیرِ صدارت عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے بازاروں اور مختلف مقامات پر تعینات ٹریفک اہلکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک سہیل سالار نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے اور بازاروں و شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات سے بچانے کیلئے تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی ذمہ داری اور ایمانداری سے سرانجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں میں بھی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ اس موقع پر مویشی فروشوں کو ہدایت کی گئی کہ سڑکوں اور مین شاہراہوں پر غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم نہ کریں تاکہ عوام کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔

آخر میں موجودہ حالات کے پیش نظر نوجوانوں کو ہدایت جاری کی گئی کہ ڈیوٹی کے دوران ہیلمٹ، جیکٹ اور اسلحہ ہمراہ رکھنا یقینی بنائیں جبکہ تمام اہلکار حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کریں