حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ برنگ نظر مینہ میں سڑک تنازعے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی Home / باجوڑ /

باجوڑ برنگ نظر مینہ میں سڑک تنازعے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی

ایڈیٹر - 23/05/2026
باجوڑ  برنگ نظر مینہ میں سڑک تنازعے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی

تحصیل برنگ کے گاؤں نظر مینہ میں مبینہ طور پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاندان کے گھر پر لشکر کشی، پتھراؤ اور فائرنگ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران خواتین، بزرگوں اور بچوں سمیت اہلِ خانہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہوئے، جبکہ گھر پر پتھروں کی بارش کی گئی اور سولر سسٹم سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد نے نہ صرف تشدد کیا بلکہ لوگوں کو اکسانے اور علاقے میں بدامنی پھیلانے کی بھی کوشش کی۔ خاندان نے متعلقہ حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔