حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان ایشین فٹ بال کپ 2027 کوالیفائر سے باہر Home / کھیل /

پاکستان ایشین فٹ بال کپ 2027 کوالیفائر سے باہر

محمد عاصم - 10/02/2025
پاکستان ایشین فٹ بال کپ 2027 کوالیفائر سے باہر

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

پی ایف ایف نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی مہلت کا انتظار کیے بغیر ہی ٹورنامنٹ میں عدم شرکت کا اعلان کردیا۔ 

اے ایف سی نے فیفا معطلی کی وجہ سے پاکستان کو چار مارچ تک کی مہلت دی تھی۔

اے ایف سی نے اپنے خط میں تحریر کیا تھا کہ اگر چار مارچ تک معطلی ختم نہ ہوئی تو پاکستان کو ٹورنامنٹ سے دستبردار تصور کیا جائے گا۔

تاہم پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی کا خط ملتے ہی کوالیفائرز نہ کھیلنے کا اعلان کیا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فٹبال برادری کو مطلع کیا ہے کہ قومی ٹیم اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائر کے فائنل راؤنڈ میں شرکت نہیں کر سکے گی۔