حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج Home / پاکستان /

مردان میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج

مقدمہ مردان پریس کلب اور ارکین کلب کی مدعیت میں درج کیا گیا

مردان میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج

مردان میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والے شخص کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد زاہد کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر خود کو صحافی ظاہر کر کے پریس کلب اور اس کے معزز ممبران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہا تھا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔
پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے بعد پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کی عزت و وقار کو نقصان سے بچایا جائے۔