باجوڑ میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے،شیرزمین ایس ایچ او تھانہ چارمنگ تعینات۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع باجوڑ کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیاگیاہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خار سعید الرحمن کو پولیس لائن واپس بھیج دیاہے جبکہ ان کی جگہ رشید خان کو تھانہ خار کا نیا ایس ایچ او تعینات کردیا گیاہے۔ ایس ایچ او تھانہ ناوگئی شیر عالم کو لائینز آفیسر تعینات کردیاگیاہے۔ دیگر تبادلوں میں شیر زمین کو ایس ایچ او تھانہ چارمنگ، باچہ رحمن ایس ایچ او تھانہ لوئی سم، مصطفی کمال ایس ایچ او سلارزئی، راحت علی ایس ایچ او تھانہ ناوگئی، ظاہر شاہ ایس ایچ او تھانہ ارنگ اور عبدالرازق کو ایس ایچ او تھانہ اتمانخیل تعینات کردیاگیاہے۔