حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری برطانیہ پہنچ گئے، لندن میں تقریباً 2 ہفتے قیام کے دوران طبی معائنوں کے ساتھ مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے دورۂ برطانیہ کے دوران مختلف طبی معائنے بھی کرائیں گے۔ تاہم لندن میں قیام کے دوران ان کی کسی باقاعدہ سیاسی سرگرمی میں شرکت متوقع نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت سے لندن میں مختلف وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، تاہم ان ملاقاتوں کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سلیم مانڈوی والا اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی برطانیہ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تقریباً 6 سال بعد برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔